Daal Gosht Tips in Urdu - Daal Gosht Totkay - Tip No. 3897

Urdu Totkay Daal Gosht دال گوشت (Tip No. 3897) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Dal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Gosht Recipe In Urdu

دال گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3897

سینے کا گوشت یا پھر مچھلی کا گوشت دونوں بہتر ہیں
دھلے ہوئے گوشت کو دہی میں بھگو دیں
دال کو بھی پکانے سے پہلے تین چار گھنٹے پہلے دھو کر پانی میں بھگو دیں
پھر آدھ سیر پانی دیگچی میں ڈال کر گوشت کو اس میں ڈال دیں
لہسن، ہلدی، نمک، سرخ مرچ اور پیاز ان سب کو آپس میں پیس کر دیگچی میں ڈال دیں اور پکنے کے لئے رکھ دیں
جب گوشت آدھا گل جائے تو گھی ڈال کر خوب اچھی طرح سے بھونیں
پھر بھگوئی ہوئی دال کو دیگچی میں ڈال دیں اور باریک ادرک کاٹ کر ڈال دیں اور پانی کا چھینٹا دے کر اس کو بھونتے رہیں
خیال رکھیں کہ بھونتے وقت دال کے دانے نہ ٹوٹیں
پھر اتنا پانی ڈال کر کہ جس میں دال گل جائے
اس کے بعد جب دال میں پانی خشک ہو جائے اور گھی نظر آنے لگے تو اوپر گرم مصالحہ چھڑک دیں اور دال کو ڈونگے میں نکال لیں
دال گوشت تیار ہے

More From Mixed Dal