Dal Gujarati Dish Tips in Urdu - Dal Gujarati Dish Totkay - Tip No. 1898

Urdu Totkay Dal Gujarati Dish دال گجراتی ڈش (Tip No. 1898) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulses Lentils in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Dal Gujarati Dish Recipe In Urdu

دال گجراتی ڈش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1898

اشیاء:
مسور کی دال (دھلی ہوئی) ایک کپ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
املی رس دو کھانے کے چمچے 4+کھانے کے چمچے پانی میں بھگو دیں
ہری مرچ چار عدد(لمبی کٹی ہوئی)
مونگ پھلی (بھنی ہوئی) دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل دو کھانے کے چمچے
رائی ایک چائے کا چمچہ
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچہ
لہسن چائے کا چمچہ
میتھی دانہ چائے کا چمچہ
کڑی پتہ 12عدد
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
دال کو 200mlپانی میں ابال کر گلا لیں جب پکنے کے قریب ہو تو ہلدی ، املی ،ہری مرچ، شکر ،مونگ پھلی اور نمک شامل کر کے پکائیں۔ جب پک جائے تو اتار لیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر یں ، اس میں رائی کڑ کڑا لیں۔ پھر زیرہ، لہسن، متھی دانہ ،کڑی پتہ شامل کر کے ہلکی آنچ کر کے پکائیں۔ ایک منٹ کے بعد اتار کر دال کے اوپر تڑ کا دیں اور مکس کر لیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر ہرا دھنیا چھڑ کیں۔ اس کو ابلے چاول کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Pulses Lentils