Shakarkandi Ki Kheer Tips in Urdu - Shakarkandi Ki Kheer Totkay - Tip No. 5042

Urdu Totkay Shakarkandi Ki Kheer شکر قندی کی کھیر (Tip No. 5042) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shakarkandi Ki Kheer Recipe In Urdu

شکر قندی کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5042

دودھ کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں
کڑھ کر جب تین پیالیوں کے قریب رہ جائے تو تیار کی ہوئی شکر قندی اس میں ڈال دیں
شکر قندی کو چھلنی سے بھی نکال سکتی ہیں یا تھوڑے سے دودھ کے ساتھ بلینڈر کے ساتھ بھی پیس سکتی ہیں
اس طرح کھیر میں کوئی گٹھلی نہیں رہے گی
ساتھ ہی چینی بھی ڈال دیں اور چمچ چلاتی جائیں
جونہی کھیر گاڑھی ہوجائے، کسی ڈش میں ڈال لیں
نوٹ:
یہ کھیر بڑوں کے لیے یا دعوت پر بھی تیار کی جاسکتی ہے
اس صورت میں دودھ کو اور گاڑھا کرلیں
تھوڑے سے چھلے ہوئے بادام پیس کر ڈال لیں
ڈش میں ڈال کر اوپر پستے کی ہوائیاں ڈال کر سجالیں
اسی طرح آلوؤں کی کھیر تیار کی جاسکتی ہے
اگر بچیوں کے کسی خانہ داری کے امتحان میں بچے کے لیے ایسی غذا تیار کرنے کے لیے کہا جائے جو دودھ پسند نہیں کرتا اور اسے نشاستے کی بھی ضرورت ہے تو شک قندی یا آلوؤں کی کھیر بنا کر پورے نمبر حاصل ہوں گے

More From Yummy Sweet Dish