Fish And Chips Tips in Urdu - Fish And Chips Totkay - Tip No. 7059

Urdu Totkay Fish And Chips فش اینڈ چپس (Tip No. 7059) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Fish And Chips Recipe In Urdu

فش اینڈ چپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7059

فش فلے کو دھو کر خشک کر لیں۔
پیالے میں فش فلے‘لیموں کا رس اور لہسن پیسٹ ڈال کر مکس کرکے 1/2 گھنٹے کے لئے میرینیٹ کریں۔
الگ پیالے میں میدہ‘نمک‘سفید مرچ پاؤڈر‘سیاہ مرچ پاؤڈر اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
میدے کے آمیزے میں سوڈا واٹر تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالیں ساتھ ہی چمچے کی مدد سے مکس کرتی جائیں اتنا سوڈا واٹر ڈالیں کہ مناسب گاڑھا آمیزہ تیار ہو جائے۔
فش فلے کو میدے کے آمیزے میں اس طرح ڈپ کریں کہ پوری طرح کور ہو جائے۔
فرائی پین میں تیل گرم کرکے فش فلے ڈال کر فرائی کریں۔
ایک سائیڈ سنہری ہو جائے تو پلٹ دیں کرسپی اور سنہری ہو جائے تو کچن پیپر پر نکال لیں۔
بچے ہوئے میدے کے آمیزے میں آلو کے ٹکڑے ڈال کر ڈپ کریں اور گرم تیل میں فرائی کرکے سرونگ پلیٹ میں نکال لیں اور فش فلے کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

More From Machli Ke Pakwan