Steam Fish Tips in Urdu - Steam Fish Totkay

سٹیم فش کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Steam Fish Recipe In Urdu

اشیاء:
پام فیرٹ مچھلی 500گرام
سبز پیاز 5عدد
سرخ مرچ ایک عدد
ادرک ایک بڑا چمچ
ٹماٹر ایک عدد
سویا سوس ایک چھوٹا چمچ
آئل ایک بڑا چمچ
بند گوبھی دو بڑے پتے
ترکیب:
مچھلی کو اچھی طرح صاف کر یں۔ اسے لمبائی کے رخ تین کٹ دیں اور اس پر دو چھوٹے چمچ نمک ،آدھا چھوٹا چمچ اجینو موتو ،ایک چٹکی کالی مرچ لگا کر آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ اب ایک گہری پلیٹ لیں جس میں ہری پیاز کے باریک ٹکڑوں کی تہہ بچھا دیں۔ اب مچھلی کو اس کے اوپر رکھیں اور اس کے اوپر مرچ ٹماٹر کے ٹکڑے بند گوبھی کے پتے، اجینوموتو ،سویا سوس اور کارن آئل ڈال دیں اور اسے 15منٹ تک سٹیم دیں۔ مچھلی تیار ہے۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید