Mexican Pizza Tips in Urdu - Mexican Pizza Totkay - Tip No. 6375

Urdu Totkay Mexican Pizza میکسیکن پزا (Tip No. 6375) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pizza in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mexican Pizza Recipe In Urdu

میکسیکن پزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6375

اس منفرد پزا کو بنانے کے لئے پہلے میکسیکن سالسا تیار کرلیں۔ٹماٹر،پیاز،ہری مرچیں اور ہرادھنیا باریک کاٹ لیں،پھر اس میں نمک ،ایک چائے کاچمچ چینی،لہسن،زیرہ اور لیموں کا رس ڈال کر بلینڈر کرلیں۔پیالے میں نکال کر اس میں آدھی پیالی کش کیا ہوا چیز ملا لیں۔
بڑے پیالے میں خشک خمیر ،نمک،چینی ،دوکھانے کے چمچ میدہ اور آدھی پیالی گرم پانی ڈال کر ملا لیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔
جب خمیر پھولنے لگے تو اس میں میدہ،دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل اور تیار کیا ہوا میکسیکن سا لسا ملا کر گوندھ لیں اگر ضرورت محسوس کریں تو اس میں تھوڑا سا گرم پانی ملا لیں اور نرم گوندھ کر گرم جگہ پر ڈھک کر رکھ دیں۔
پندرہ سے بیس منٹ بعد میدے کو پھیلا کرپزا پین میں لگا دیں،پہلے اس پر بھنا ہوا قیمہ پھیلا کر ڈالیں پھر اُبلے ہوئے بھٹے کے دانے اور لال لوبیا ڈال کر کٹی ہوئی مرچیں چھڑک دیں۔
آخر میں کش کیا چیز ڈال کر اوپر سے ،کٹے ہوئے زیتون، کوکنگ آئل اور اوریگانوچھڑ ک کر پزا کو پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں رکھ دیں۔اچھی طرح سنہرا ہونے پر اوون سے نکال کر گرم گرم انجوائے کریں۔

More From Pizza