Machli Kay Cutlets Tips in Urdu - Machli Kay Cutlets Totkay - Tip No. 2863

Urdu Totkay Machli Kay Cutlets مچھلی کے کٹلس (Tip No. 2863) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Machli Kay Cutlets Recipe In Urdu

مچھلی کے کٹلس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2863

اشیاء:
مچھلی آدھ کلو
گھی حسب ضرورت
انار دانہ آدھ پاؤ
آٹا آدھ پاؤ
لہسن ایک گٹھی
ٹماٹر تین عدد
خشک دھنیا ایک ٹی اسپون
آلو ایک پاؤ
سرخ مرچ ایک ٹی اسپون
کھٹائی پسی ہوئی ایک ٹی اسپون
نمک حسب ذائقہ
اجوائن ایک چھٹانک
ترکیب:
مچھلی کے قتلوں کو دھو کر صاف اور خشک کر لیا جائے۔ اس کے بعد انار دانہ ، دھنیا، سرخ مرچ، اجوائن اور چھیلا ہوا لہسن، باریک پیس لیں۔ پسا ہوا مصالحہ مچھلی کے قتلوں پر اچھی طرح لگائیں ۔مچھلی پر خشک کھٹائی لگا کر آٹا لگا دیں۔ فرائی پین میں پانی گرم کر یں۔ گرم گھی میں مچھلی کے قتلے ڈال کر دھیمی آنچ پر تل لیں۔ جب یہ سرخ ہو جائیں تو ڈش میں نکال لیں۔ آلو چھیل کر لمبو ترے ٹکڑے کر لیں۔ کٹے ہوئے آلو گھی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر تلیں۔ ایک ڈش میں تلے ہوئے مچھلی کے ٹکڑے رکھ دیں۔ اس کے چاروں طرف آلور کھیں اور پھر آخر میں ٹماٹر کے گول ٹکڑے بھی رکھ کر ڈش کر سجائیں۔ یہ نہایت لذیذ ڈش تیار ہوتی ہے۔

More From Cutlus Aue Kebab