Phallo Ki Barfi Tips in Urdu - Phallo Ki Barfi Totkay - Tip No. 753

Urdu Totkay Phallo Ki Barfi پھلو ں کی برفی (Tip No. 753) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Barfi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Phallo Ki Barfi Recipe In Urdu

پھلو ں کی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 753

اجزاء:
باشپاتی ایک پاؤ
سیب ایک پاؤ
کیلے چار عدد
بالائی ایک پاؤ
دودھ دوسیر
چینی آدھ سیر یا حسب پسند
سبز الائچی چھ عدد
پسی ہوئی زعفران ایک چٹکی
کیوڑہ ایک بڑا چمچہ
بادام آدھی چھٹانک
پستہ آدھی چھٹانک
ترکیب:
سیب اور ناشپاتی چھیل کر ٹکڑے کر لیں ۔کیلوں کے موٹے قتلے کاٹ لیں ۔بالائی پھینٹ لیں ۔الائچی دانے پیس لیں ۔ایک کھلے منہ کے پتیلے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھادیں آنچ ہلکی رکھیے ۔ایک جوش آجائے تو چینی، پسی ہوئی زعفران پسے ہوئے الا ئچی کے دانے ۔پھینٹی ہوئی بالائی ۔سیب اور نا شپاتی کے ٹکڑے ڈال کر دیجئے چمچہ چلاتے رہیں دودھ پک کر گاڑھا ہوجائے اور شیرہ گاڑھا ہوکر جذب ہوجائے تو کیلے کے قتلے اور کیوڑہ ڈال دیں اور تھوڑی دیر پکا کر اتار لیں ۔مادہ طشتری میں انڈیل دیں ۔ذرا ٹھنڈی ہوجائے بادام کی گری پستہ سجادیں ۔ورق لگا دیں جب بالکل ٹھنڈی ہوکر کافی سخت ہوجائے تو برفی کاٹ لیں ۔

More From Barfi