Ginger Chicken With Rice Tips in Urdu - Ginger Chicken With Rice Totkay - Tip No. 6936

Urdu Totkay Ginger Chicken With Rice جنجر چکن ود رائس (Tip No. 6936) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ginger Chicken With Rice Recipe In Urdu

جنجر چکن ود رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6936

کڑاہی میں چلی آئل گرم کرکے اس میں ادرک کے سلائسز ڈال کر فرائی کریں۔خوشبو آنے لگے تو لہسن اور گوشت شامل کرکے فرائی کریں۔
گوشت کی رنگت سفید ہو جائے تو کُٹی ہوئی لال مرچیں‘کُٹی ہوئی سیاہ مرچیں‘کیچپ‘چلی گارلک سوس اور سویا سوس ڈال کر مکس کریں۔ 1/2 کپ پانی شامل کر دیں۔
اُبال آجائے تو شملہ مرچیں‘گاجر اور کارن فلور ڈالیں۔گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
گاڑھا ہونے پر اس کو مکس کریں اور بیکنگ ڈش میں نکال کر تھوڑی ہری پیاز چھڑک دیں۔
چکن ویجی ٹیبل کے اوپر چاولوں کی تہہ لگائیں اور اس کے اوپر چلی آئل چھڑک دیں۔
پہلے سے گرم اوون میں 180C پر 10 منٹ تک بیک کریں۔
باقی بچی ہوئی ہری پیاز چھڑک کر گرم گرم شروع کریں۔

More From India Food