Hyderabadi Mutton Masala Tips in Urdu - Hyderabadi Mutton Masala Totkay - Tip No. 7094

Urdu Totkay Hyderabadi Mutton Masala حیدرآبادی مٹن مصالحہ (Tip No. 7094) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hyderabadi Mutton Masala Recipe In Urdu

حیدرآبادی مٹن مصالحہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7094

ٹماٹر کو بلینڈ کرکے رکھ لیں،گوشت کو دھو کر اس میں نمک اور ادرک لہسن ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر رکھیں کہ گوشت گل جائے (چاہیں تو آدھی پیالی پانی بھی شامل کر دیں)۔
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرنے رکھیں اور اس میں رائی،زیرہ،کڑی پتے ڈال کر کڑکڑا لیں،آنچ ہلکی کرکے بیسن ڈال کر بھونیں۔
پھر اس میں بلینڈ کئے ٹماٹر ڈالیں،ساتھ ہی نمک،لال مرچ اور ہلدی ڈال کر بھونیں۔
چار سے پانچ منٹ کے بعد اس میں اُبلا ہوا گوشت اور کٹی ہوئی سبزیاں ڈال کر ملائیں اور دو سے تین پیالی پانی ڈال دیں۔
درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ سبزیاں گل جائے،آخر میں املی کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
اس منفرد کڑھی کو روٹی اور اُبلے ہوئے چاول دونوں کے ساتھ کھایا جا سکتا ہے۔

More From India Food