Malai Paneer Bhaji Tips in Urdu - Malai Paneer Bhaji Totkay - Tip No. 7158

Urdu Totkay Malai Paneer Bhaji ملائی پنیر بھاجی (Tip No. 7158) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about India Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Malai Paneer Bhaji Recipe In Urdu

ملائی پنیر بھاجی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7158

کاٹج چیز کے دو حصے کر لیں،ایک حصے کو تکونے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور ایک کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔
مونگ پھلی کو گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔
پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے تکونے ٹکڑوں کو ہلکا سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
پھر اسی پین میں چوپ کی ہوئی پیاز کو چار سے پانچ منٹ فرائی کریں۔
ٹماٹروں کے سرے کاٹ کر ان کو گرم پانی میں ڈال کر چھلکا نکال لیں اور ٹماٹروں کو بلینڈ کرکے پیاز میں ڈال دیں۔
ساتھ ہی اس میں کچلا ہوا ادرک لہسن،نمک،لال مرچ،ہلدی اور دھنیا ڈال کر بھونیں۔
جب ٹماٹر کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اس میں کاٹج چیز کے ٹکڑے ڈال کر ملائیں اور یکجان ہونے پر اس میں چیز کے تکونے ٹکڑے،گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
چولہے سے اُتارتے ہوئے بالائی کو ہلکا سا پھینٹ کر شامل کر دیں اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
گرم گرم میتھی کی خوشبو سے مہکتی ہوئی ڈش کو حسب پسند چپاتی یا پراٹھوں کے ساتھ شروع کریں۔

More From India Food