Gobi Muthiyan Tips in Urdu - Gobi Muthiyan Totkay - Tip No. 1779

Urdu Totkay Gobi Muthiyan گوبھی مُٹھیاں (Tip No. 1779) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cabbage in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gobi Muthiyan Recipe In Urdu

گوبھی مُٹھیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1779

اجزاء:
کدو کش کی ہوئی گوبھی ایک کپ
بیسن ایک کپ
آٹا کپ
گاجر (کدو کش کی ہوئی) کپ
سوڈا(بائی کا ر بونیٹ) چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
چلی پاؤڈر چٹکی بھر
ہنگ چٹکی بھر
تیل دو چائے کا چمچ
تڑکہ کیلئے:
تیل ایک چائے کا چمچ
اُرد کی دال ایک چائے کا چمچ
رائی ایک چائے کا چمچ
کری پتے دس سے پندرہ عدد
ہری مرچ(کٹی ہوئی) ایک عدد
ہرے دھنیے کے پتے مٹھی بھر
ترکیب:
مُٹھیاں :
بیسن آٹا اور سوڈا ملا کر اچھی طرح مکس کر یں اور نرم آٹے کی صورت میں گوندھ لیں ضروری ہو تو تھوڑا سا پانی ملا لیں ۔ پھر اسے تین برابر حصوں میں تقسیم کر لیں اور پریشر ککر میں 25منٹ تک سٹیم دیں ۔ پانچ منٹ بعد ککر کھولیں، مُٹھیاں حجم میں زیادہ ہو چکی ہوں گی اور اُن کے اُوپر کچھ کریک سے پڑ چکے ہوں گے۔ انہیں چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کی صورت میں کاٹ لیں۔
تڑکہ:
ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کر یں اور اس میں دال ڈال دیں ۔ جب وہ رنگ تبدیل کرے تو رائی ڈال دیں، اور پھر ہری مرچ اور کری پتے بھی ڈال دیں ۔ چمچ کی مدد سے ہلاتے ہوئے فرائی کریں اورپھرمُٹھیاں ڈال کر درمیانی آنچ پر مزید دو منٹ تک فرائی کر یں۔ آخر میں ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

More From Cabbage