Kharay Masalay Ka Korma Tips in Urdu - Kharay Masalay Ka Korma Totkay - Tip No. 3471

Urdu Totkay Kharay Masalay Ka Korma کھڑے مصالحہ کا قورمہ (Tip No. 3471) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kharay Masalay Ka Korma Recipe In Urdu

کھڑے مصالحہ کا قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3471

اشیاء:
گوشت ایک کلو
گھی آدھا کلو
پیاز ایک کلو
نمک حسب ذائقہ
دہی آدھا کلو
ثابت گرم مصالحہ ایک چھٹانک
لال مرچیں بیس عدد
ترکیب:
پیاز کو باریک لچھوں کی شکل میں کاٹ لیں پھر انہیں پتیلی میں ڈال کر نمک، مرچ ، گرم مصالحہ (ثابت) مع گھی اور گوشت کے ڈال دیں۔ دہی کو خوب اچھی طرح بلو کر ان اشیاء کے اوپر ڈالیں اور پتیلی کو بند کر کے تقریباً ڈیڑھ دو گھنٹے تک اسی حالت میں رہنے دیں۔ اتنا وقت گزر جانے کے بعد پتیلی آگ پر رکھیں اور ہلکی آنچ دیتے رہیں۔ پانی نہ ڈالیں۔ دہی جو پانی چھوڑے گا وہی گوشت کو گلا دینے کے لئے کافی ہوگا۔ پتیلی کا ڈھکنا سالن پکنے کے دوران اٹھا اٹھا کر دیکھ لینا چاہئے کہ ابھی دہی خشک ہوا ہے یا نہیں۔ جب دہی خشک ہو جائے تو پتیلی کو چولہے پر سے اتارلیں۔ چند منٹ بعد دوبارہ چولہے پر چڑھا کر گوشت کو بھوننا شروع کر یں۔ جب سالن گھی چھوڑنے لگے تو اتارلیں۔ کھانے والے بغیر آپ کی تعریف کے نہیں رہ سکتے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht