Mango And Papaya Thai Salad Tips in Urdu - Mango And Papaya Thai Salad Totkay - Tip No. 7008

Urdu Totkay Mango And Papaya Thai Salad آم اور پپیتے والا تھائی سلاد (Tip No. 7008) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Salad in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mango And Papaya Thai Salad Recipe In Urdu

آم اور پپیتے والا تھائی سلاد کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7008

پسے ہوئے ناریل کو فرائنگ پین میں (بغیر تیل ڈالے ہوئے) ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ بھونیں،یہاں تک کہ ہلکا سنہرا ہو جائے۔پیالے میں ڈال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
علیحدہ پیالے میں لیموں کا رس ڈال کر اس میں فش ساس،چینی اور تھائی پیسٹ ڈال کر چینی مکمل حل ہونے تک پھینٹیں۔
اس مکسچر میں انڈہ پھینٹنے والے وہسک سے پھینٹتیں ہوئے تھوڑا تھوڑا کرکے کوکنگ آئل شامل کریں،یہ سلاد کی ڈریسنگ بن جائے گی اسے ایک طرف رکھ دیں۔
تیز چھری کی مدد سے آم کو چھیل لیں۔آم کا گودا سخت اور زردی مائل نارنجی ہو،اسے ایک پیالے میں کش کر لیں۔
پپیتے کو چھیل کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں ملا دیں۔
اس میں کٹے ہوئے بین اسپراؤٹس،ہرا دھنیا،ہری پیاز،پکا ہوا چکن یا گوشت،کٹی ہوئی شملہ مرچ اور ایک کھانے کا چمچ بھنا ہوا ناریل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
اس میں ڈریسنگ ڈال کر ملائیں اور چکھ کر دیکھیں،اگر نمک کم محسوس ہو تو نمک کی بجائے تھوڑا سا فش ساس اور ملا لیں اور اگر میٹھا زیادہ پسند کریں تو تھوڑی سی اور چینی ڈال دیں(شہد بھی ڈال سکتے ہیں)۔
اگر چٹپٹا چاہیں تو چلی ساس ملا لیں۔
نمک یامیٹھا تیز ہو جائے تو تھوڑا سا لیموں کا رس ڈال دیں۔
سرونگ پلیٹ میں نکال کر اوپر سے چوپ کی ہوئی مونگ پھلی،تلسی کے پتے اور بھنا ہوا ناریل چھڑک دیں۔

More From Mixed Salad