Chanay Ki Daal Ka Halwa Tips in Urdu - Chanay Ki Daal Ka Halwa Totkay - Tip No. 3740

Urdu Totkay Chanay Ki Daal Ka Halwa چنے کی دال کا حلوا (Tip No. 3740) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Chanay Ki Daal Ka Halwa Recipe In Urdu

چنے کی دال کا حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3740

چنے کی دال کو دو گھنٹے تک پانی میں بھگوئے رکھیں
دودھ پتیلے میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
جوش آجائے تو دال ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں
گلنے پر اتار لیں اور دودھ سے الگ کرکے باریک پیس لیں
پسی ہوئی دال چینی، پھینٹی ہوئی بالائی اور زعفران سب کو دودھ میں شامل کر دیں
آنچ ہلکی ہی رہے اور چمچ چلاتے رہیں
جب یہ ملغوبہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں ایک دوسرے دیگچے میں گھی کو خوب گرم کر یں
اس میں الائچی کے دانے لونگ اور کچے ناریل کو پیس کر اس کا دودھ اس میں ڈال دیں
جب سب بھن جائیں تو کھویا ڈال کر مزید بھونیں
اب گھی میں دال، دودھ، چینی اور بالائی ڈال دیں
بادام اور پستہ بھی ڈال دیں، چینی کا پانی خشک ہو جائے، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے، بالائی بھی گھل مل جائے اور کھویا یک جان ہو جائے تو حلوے کے گھی چھوڑنے کا انتظار کر یں
اس کے بعد کیوڑہ ڈال کر تھوڑی دیر دم پر رہنے دیں
طباق میں حلوا انڈیل لیں
اس پر چاندی کے ورق لگائیں
بادام اور پستہ چھڑکیں
کوئی موسمی پھل کاٹ کر رکھیں اور اپنے حسن ذوق کے مطابق پھولوں کی پتیاں بھی سجا لیں

More From Halwa Jaat