Daal Chana Tori Tips in Urdu - Daal Chana Tori Totkay - Tip No. 1906

Urdu Totkay Daal Chana Tori دال چنا توری (Tip No. 1906) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chana Daal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Daal Chana Tori Recipe In Urdu

دال چنا توری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1906

اجزاء:
دال چنا ایک کپ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچہ
توری دو کپ(چوکور ٹکڑے کر لیں)
پانی چار کپ
ادرک(چوپ کی ہوئی) دو کھانے کے چمچے
ہری مرچیں دو کھانے کے چمچے(باریک کاٹ لیں)
لیموں کا جوس ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
تیل دو کھانے کے چمچے
ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
کالی مرچ (کٹی ہوئی ) ایک چائے کا چمچہ
ہینگ چائے کا چمچہ
لہسن (چوپ کے اہوا) ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) کپ
ترکیب:
دال میں پانی اور ہلدی ڈال کر ایک ابال لے آئیں اور آنچ ہلکی کر دیں۔ اس کو بغیر ڈھکے دس منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد ادرک، توری، ہری مرچیں ،لیموں کا جوس اورنمک مکس کر کے ڈھک دیں۔ 20۔10منٹ تک پکائیں اور چمچہ مسلسل چلاتے رہیں۔ ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کر یں۔ اس میں زیرہ ڈال کر کڑ کڑائیں ۔ اس میں کالی مرچ اور لہسن یا ہینگ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ آخر میں ہرا دھنیا ڈال دیں اور سرو کر یں۔

More From Chana Daal