Aloo Ka Halwa 1 Tips in Urdu - Aloo Ka Halwa 1 Totkay - Tip No. 2680

Urdu Totkay Aloo Ka Halwa 1 آلو کا حلوہ (Tip No. 2680) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Ka Halwa 1 Recipe In Urdu

آلو کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2680

اشیاء:
آلو 350 گرام
چینی 150گرام
گھی 100ملی لیٹر
دودھ 250ملی لیٹر
الائچی سبز چھ عدد
بادام گری 12عدد
پستہ 6دانے
ناریل ایک ٹکڑا
کیوڑہ تھوڑا سا
ترکیب:
آلو ابال لیجئے اور ٹھنڈے ہونے پر انہیں چھیل کر باریک پیس لیجئے۔ ایک دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے سبز الائچی کے دانے نکال کر اس میں ڈال دیجئے۔ جب گھی کڑ کڑا جائے اور خوشبو آنے لگے تو پیسے ہوئے آلو ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔ آلوؤں کا رنگ بادامی ہو جائے تو دودھ ڈال دیجئے اور چمچہ سے اچھی طرح ملا دیجئے۔ چمچہ برابر چلاتے رہیے تاکہ آلو نیچے لگ کر جل نہ جائیں۔ جب دودھ اور آلو ذرا گاڑھے ہو جائیں تو بادام، پستہ اور ناریل ٹکڑے کر کے ڈال دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔
جب دودھ خشک ہو کر حلوہ سا بن جائے تو نیچے اتار لیجئے اور کیوڑہ ڈال کر ڈھکن دو منٹ تک بند رکھیے۔ دو منٹ بعد پلیٹ میں نکال کے اور چاندی کے ورق لگا کر تناول فرمائیے۔
آلو کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔

More From Potato