Hara Masala Anday Cholay Tips in Urdu - Hara Masala Anday Cholay Totkay - Tip No. 7312

Urdu Totkay Hara Masala Anday Cholay ہرا مصالحہ انڈے چھولے (Tip No. 7312) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Hara Masala Anday Cholay Recipe In Urdu

ہرا مصالحہ انڈے چھولے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7312

انڈوں کو اُبال لیں لیکن خیال رہے کہ زیادہ سخت نہ ہو جائے۔
پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں۔
ادرک لہسن،زیرہ،ہرا دھنیا اور ہری مرچوں کو کوٹ لیں۔
کٹے ہوئے مصالحے کو دہی میں ملا کر رکھ دیں۔
کوکنگ آئل میں پیاز کو سنہری فرائی کر لیں۔
پھر اس میں کٹی ہوئی لال مرچ اور ٹماٹر ڈال کر بھونیں۔
ٹماٹر اچھی طرح گل جائے تو اس میں دہی والا مکسچر ڈال کر تیز آنچ پر ڈھک دیں۔
تین سے چار منٹ پکانے کے بعد اس میں اُبلے ہوئے چھولے ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر ڈھک دیں۔
تیل علیحدہ ہونے پر چیک کر لیں اُبلے ہوئے انڈے ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر گرم مصالحہ چھڑکیں اور تازہ نان کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pakistani Cuisine