Kaleji Ka Salan Tips in Urdu - Kaleji Ka Salan Totkay - Tip No. 1034

Urdu Totkay Kaleji Ka Salan کلیجی کا سالن (Tip No. 1034) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kaleji Ka Salan Recipe In Urdu

کلیجی کا سالن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1034

اشیاء:
کلیجی آدھا کلو
گھی ایک پیالی
پیاز چار عدد
لہسن آدھی پوتھی
دہی آدھی پیالی
ٹماٹر دوعدد
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
ہلدی آدھا چمچہ
پساہوا گرم مسالہ ایک چمچہ
ترکیب:
نمک اور لہسن کی دوتین جوے ڈال کر کلیجی کو ایک جوش دے کر اتار لیں ۔گھی کڑکڑائیں اور پیاز کے لچھے اور پسا ہوا لہسن اس میں ڈال کر بادامی کر لیں ۔ پھر پانی کا چھینٹا دے کرنمک مرچ دھنیا ادرک کی ہوائیاں ہلدی ڈال کرمسالا بھون لیں ۔دہی پھینٹ کر شامل کر لیں ۔دوبارہ بھون کر دہی کو مسالے کی رنگت دے لیں۔اب کلیجی ڈال کر ٹماٹر کے قتلے اور ایک پیالی پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں ۔پانی خشک ہونے پر کلیجی کو خوب بھون لیں۔ مسالا نرم رکھنے کے لئے پانی کا چھینٹا دیتے جائیں ۔ دو منٹ بالکل دھیمی آنچ پر رکھیں تاکہ گھی نکل جائے ۔ اب اتار کر گرم مسالہ چھڑک دیں۔

More From Gosht Aur Beef