Kashmiri Daal Tips in Urdu - Kashmiri Daal Totkay - Tip No. 6371

Urdu Totkay Kashmiri Daal کشمیری دال (Tip No. 6371) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mixed Dal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kashmiri Daal Recipe In Urdu

کشمیری دال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6371

گھی ایک کپ لے کر پتیلی میں ڈالیں باریک کٹے پیاز کو گھی میں ڈال دیں اور ساتھ ہی دو چائے کے چمچ لال مرچیں ،نمک حسب ذائقہ ،ہلدی ایک چائے کا چمچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر اس وقت تک پکائے جب تک مرچ اچھے سے بھون نہ جائے ۔
اس کے ساتھ ہی ایک پاؤ چاول لے کر اچھے سے چُن کر دھو لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لیے بگھو دیں تاکہ چاول تھوڑے نرم ہو جائیں ۔
چاول نرم ہونے پر پتیلی میں ڈال دیں اور اس کے بعد 1جگ پانی بھی ڈال دیں چولہے کی آنچ تیز کر دیں اور اُبال آنے تک کا انتظارکریں ابال آنے پر آگ کو درمیانہ کردیں اورو قفے وقفے سے ہلاتےرہیں ۔
یہاں تک کہ چاول اور پانی یکجاہو کر دال کی شکل اختیا ر نہ کرلیں۔
دوسری طرف پین میں 1چائے کا چمچ ادرک اور ایک چائے کا چمچ لہسن لیں اور تیل میں فرائی کرلیں ۔
فرائی ہوجانے کے بعد کشمیری دال پر اس کا پگھاڑ لگائیں اور گرم مصالحہ ،ہری مرچیں اور ہرادھنیا باریک باریک کاٹ کر کشمیری دال پر چھڑکیں ڈونگے میں ڈال کر گرما گرم روٹی کے ساتھ پیش کریں۔

More From Mixed Dal