Nalli Nihari Tips in Urdu - Nalli Nihari Totkay - Tip No. 7489

Urdu Totkay Nalli Nihari نلی نہاری (Tip No. 7489) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Nalli Nihari Recipe In Urdu

نلی نہاری کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7489

پتیلی میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر اس کی رنگت گلابی ہونے تک فرائی کریں۔
اس کے بعد اس میں گوشت‘نلی‘لہسن‘ادرک پیسٹ‘لال مرچ پاؤڈر‘ہلدی پاؤڈر‘دھنیا پاؤڈر‘گرم مصالحہ پاؤڈر‘کالا زیرہ‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘دار چینی پاؤڈر‘سونٹھ پاؤڈر اور نمک ڈال کر بھون لیں 6-8 گلاس پانی ڈال کر اُبالیں۔
گوشت گل جائے تو نلی نکال کر گودا الگ رکھ لیں اس کے بعد سالن سے گھی نتھار کر الگ کر لیں اور گوشت بھون لیں۔
جائفل‘جاوتری پاؤڈر اور آٹا پانی میں گھول کر ڈالیں۔
سالن میں نلی اور گودا شامل کریں۔
نہاری حسب پسند گاڑھی ہو جائے تو الگ کیا سالن کا گھی اس میں ڈالیں تھوڑی دیر پکانے کے بعد سرونگ ڈش میں نکال لیں۔
لیموں‘ادرک‘ہرا دھنیا اور ہری مرچوں سے گارنش کر کے سرو کریں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht