Koftay Aur Anday Tips in Urdu - Koftay Aur Anday Totkay - Tip No. 3542

Urdu Totkay Koftay Aur Anday کوفتے اور انڈے (Tip No. 3542) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Koftay Aur Anday Recipe In Urdu

کوفتے اور انڈے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3542

آدھی پیاز کے لچھے، لہسن، ادرک، چنے، خشخاش پیس کر اور ہری مرچیں اور دھنیا کاٹ کر باریک پسے ہوئے قیمے میں ملا دیں اور اس کے گولے بنالیں
ادھر انڈے سخت ابال کر چھیل کر رکھ لیں
اب گھی کڑ کڑ ائیں
اس میں باقی پیاز کے لچھے تل کر نکالیں اور انہیں انگلیوں سے مل مل کرملیحدہ سا بنالیں
سل پر نہ پیسیں۔ اس طرح ان کا سارا روغن سل پر گل کر رہ جائے گا
پھر گھی میں یہ پیاز، لہسن، ادرک، نمک، مرچ، دھنیا، زیرہ، ٹماٹر اور دہی ڈال کر چند منٹ تک بھوننے کے بعد پانی ڈال دیں
جب پانی خشک ہو جائے اورمصالحہ گھی چھوڑنے لگے تو اس میں کوفتے ڈال کر انہیں گلائیں اور ان کے گل جانے پر مناسب مقدار میں شوربارکھ کر پتیلی چولہے سے اتار لیں
اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈالیں اور ڈھانک کر چند منٹ انتظار کر یں
پھر ابلے ہوئے انڈے ڈال کر تناول فرمائیں
یہ بہت ہی مزیدار سالن ہوتا ہے

More From Eggs