Maqluba Tips in Urdu - Maqluba Totkay - Tip No. 6898

Urdu Totkay Maqluba مقلوبا (Tip No. 6898) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Maqluba Recipe In Urdu

مقلوبا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6898

گوشت کو صاف دھو کر ابلتے ہوئے چار پیالی پانی میں ڈالیں اور ساتھ ہی ایک کٹی ہوئی پیاز اور ثابت کالی مرچ شامل کر دیں۔جب گوشت ادھ گلا ہو جائے تو یخنی علیحدہ کر لیں۔
ایک باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں،اس میں ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ،ہری مرچ،اور گوشت ڈال کر بھونیں۔
پھر اس میں پھینٹی ہوئی دہی ڈال کر ہلکی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں(اگر ضرورت محسوس کریں تو گوشت کو گلانے کے لئے تھوڑی سی یخنی شامل کر دیں)۔
چنے کی دال کو آدھا گھنٹہ گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر ہلدی ڈال کر اتنی دیر ابالیں کہ دال کھلی کھلی رہے۔
چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو باریک کٹے ہوئے لہسن کے جوئے،ادرک اور ثابت لال مرچوں کے ساتھ فرائی کریں اور دال پر بگھار لگا دیں۔
چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ایک پیاز کو فرائی کریں،اس میں بھگو کر رکھیں ہوئے چاولوں کو فرائی کریں پھر یخنی اور نمک ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
آدھی پیالی پانی میں چکن پاؤڈر ڈال کر ابالیں اور اس میں آلوؤں کے موٹے کٹے ہوئے قتلوں کو ابال لیں۔
ٹھنڈے کرکے ان پر نمک اور کُٹی ہوئی لال مرچ چھڑکیں پھر کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کر لیں۔
پھیلے ہوئے پین میں پہلے گوشت کو پھیلا کر رکھیں،اس پر یخنی پلاؤ ڈالیں،پھر چنے کی دال اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں۔اوپر سے فرائی کئے ہوئے آلو کے قتلے رکھیں۔دوبارہ اسی طرح سے تہہ لگا کر دم پر رکھ دیں(پین اس طرح کی ہو جسے دم کرنے کے بعد پلٹ کر نکالا جا سکے)۔
بڑے پلیٹر میں پلٹ کر نکالیں اور اس مکمل ڈش کا لطف اٹھائیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht