Mutton Dhaba Karahi Tips in Urdu - Mutton Dhaba Karahi Totkay - Tip No. 6664

Urdu Totkay Mutton Dhaba Karahi مٹن ڈھابہ کڑاہی (Tip No. 6664) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mutton Dhaba Karahi Recipe In Urdu

مٹن ڈھابہ کڑاہی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6664

گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں،ٹماٹر کے سرے کاٹ لیں اور لہسن کو کچل کر آدھی پیالی پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔
پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں ادرک کا آدھا ٹکڑا کچل کر ڈال دیں اور ساتھ ہی گوشت اور ثابت ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اپنے ہی پانی میں گل جائے اور ٹماٹر کا پیسٹ بن جائے۔
پھر آنچ تیز کرکے کالی مرچ،لال مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں اور ساتھ ساتھ لہسن کا پانی ڈالتے جائیں۔
تمام چیزیں یکجان ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک،ہری مرچیں اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ جب گھی علیحدہ ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں۔

More From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma