Pulao Biryani Tips in Urdu - Pulao Biryani Totkay - Tip No. 6873

Urdu Totkay Pulao Biryani پلاؤ بریانی (Tip No. 6873) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Pulao Biryani Recipe In Urdu

پلاؤ بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6873

چکن کو صاف دھو کر تین پیالی اُبلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس میں ایک موٹی کٹی ہوئی پیاز،سونف اور دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ پکا کر یخنی بنا لیں۔
چکن نکال کر یخنی چھان لیں،پھر کوکنگ آئل میں زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر کڑکڑا لیں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
پھر اس میں ادرک لہسن کے ساتھ چکن کو ڈال کر بھونیں اور بھگو کر رکھے ہوئے چاول ڈال کر اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی،کالی مرچ اور دہی شامل کر دیں۔
گھی علیحدہ ہونے تک بھون کر اس میں چھان کر رکھی ہوئی یخنی ڈال دیں۔اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور پانی خشک ہونے پر اسے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
اچھی طرح ملا کر ڈش میں نکال لیں اور تازہ بنے ہوئے سلاد کے ساتھ شروع کریں۔

More From Pulao Pilaf