Lab E Sheerin Tips in Urdu - Lab E Sheerin Totkay - Tip No. 3113

Urdu Totkay Lab E Sheerin لب ِشیریں (Tip No. 3113) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Lab E Sheerin Recipe In Urdu

لب ِشیریں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3113

اشیاء:
دودھ ایک لیٹر
چینی 250گرام
کارن فلور چار کھانے کے چمچے
فریش کریم دوکپ
مکس فروٹ ایک کپ
اسٹرابیری ایک کپ
جیلی(لال ) ایک پیکٹ
جیلی(ہری ) ایک پیکٹ
جیلی(پیلی) ایک پیکٹ
سجاوٹ کے لئے:
اسٹرابیری حسب ضرورت
اخروٹ حسب ضرورت
فریش کریم ایک کپ
ترکیب:
ایک دیگچی میں دودھ ابال لیں اور اُبلتے ہوئے دودھ میں چینی شامل کر لیں۔ اس کے بعد کارن فلور کو تھوڑے سے ٹھنڈے پانی میں گھول کر دودھ میں شامل کر دیں۔ جب دودھ گاڑھا ہو جائے تو اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس میں فریش کریم شامل کر یں اور اچھی طرح مکس کر یں۔ تینوں رنگوں کی جیلی الگ الگ برتن میں تیار کر کے ٹھنڈی کر یں اور کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔ اب ایک بڑا سرونگ باؤل لیں۔ اس میں سب سے پہلے دودھ والا آمیزہ ڈالیں۔ اس کے اوپر مکس فروٹ اور اسٹرابیری کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ڈال دیں۔سب سے آخر میں تینوں رنگوں والی جیلی ڈال کر اسٹرابیری، فریش کریم اور اخروٹ سے سجا لیں۔ اس ڈش کو تقریباًگھنٹے تک فریزر میں ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔

More From Yummy Sweet Dish