Landi Kotal Kay Chapli Kabab Tips in Urdu - Landi Kotal Kay Chapli Kabab Totkay

لنڈی کو تل کے چپلی کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Landi Kotal Kay Chapli Kabab Recipe In Urdu

اجزاء:
قیمہ ایک کلو
نمک ایک چائے کا چمچ
کٹی مرچ ایک کھانے کا چمچ
ادرک ایک کھانے کا چمچ
لہسن ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
انار دانہ ایک کھانے کا چمچ
بیسن یا مکئی کا آٹا ایک کپ
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ(کٹا ہوا)
ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا آدھا کپ
پو دینہ آدھا کپ
ہری مرچ 6عدد(کاٹ لیں)
ہری پیاز دو عدد
انڈے تین عدد
انڈہ ایک عدد(مکس کرنے کے لئے )
ٹماٹر دو عدد(باریک کاٹ کر)
ٹماٹر سلائس(کٹا ہوا)
ترکیب:
آدھے قیمے کو بوائل کر لیں پھر کچے پکے قیمے کو ملا کر پیس لیں۔ اب انڈوں کو پھینٹ کر 2کھانے کے چمچے تیل ڈال کر پکائیں۔ چمچہ چلاتے رہیں کہ انڈے قیمے کی طرح ہو جائیں۔ اب انڈے قیمے میں ڈالیں اور کچا انڈہ اور تمام مصالحہ مکس کر کے آدھا گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اب کباب بنائیں۔ اس پر ٹماٹر کا سلائس لگا کر فرائی کر یں۔

More From Cutlus Aue Kebab - مزید