Achar Lahsoora Two Tips in Urdu - Achar Lahsoora Two Totkay - Tip No. 1229

Urdu Totkay Achar Lahsoora Two اچار لہسو ڑا (Tip No. 1229) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pickle in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Achar Lahsoora Two Recipe In Urdu

اچار لہسو ڑا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1229

اشیاء:
لہسوڑے 4 کلو گرام
گڑ 5کلو گرام
سرکہ کلو گرام)عمدہ قسم )
سرخ مرچ 125گرام
کھٹائی 125 گرام
نمک 250گرام
لہسن 125گرام
کلونجی 50گرام
ترکیب:
عمدہ قسم کے سرکہ میں گڑ کو اچھی طرح سے گھول لیا جائے اور پھر اس محلول کو آٹھ دن تک اسی طرح سے پڑا رہنے دیا جائے ۔ نویں دن اس محلول کو کپڑے سے آہستہ آہستہ چھان لیا جائے اور پھر اس میں باقی تمام اشیا ء ماسوائے لہسوڑے ڈال دئیے جائیں ۔ لہسن کے جوئے بھی ثابت ہی ڈالے جائیں۔ اس کے بعد دھوپ میں رکھ دیا جائے۔ لہسوڑوں کو اچھی طرح سے صاف کر لیا جائے اور پانی میں ان کی ٹوپیاں اتارے بغیر ابال لیا جائے۔ جب یہ نرم ہو جائیں تو دھوپ میں خشک کر کے ٹوپیاں اتار لی جائیں اور پھر تیار کر دہ مصالحہ میں ملا دیا جائے۔برسات کے موسم میں 125گرام سرسوں کا تیل اور اجوائن بھی شامل کر لی جائے ۔چند دن تک دھوپ میں پڑا رہنے دیا جائے۔ اچار میں پانی بالکل نہیں پہنچنا چاہیے۔ یہ نہایت ہی لذت بخش اور ذائقے سے بھر پور ا چار تیار ہو گا۔ مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Pickle