Murabba Mango Tips in Urdu - Murabba Mango Totkay - Tip No. 1313

Urdu Totkay Murabba Mango جام مینگو (Tip No. 1313) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murabba Mango Recipe In Urdu

جام مینگو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1313

اشیاء:
آم(کچے) آدھا کلو گرام
چینی آدھا کلو گرام
سرخ میٹھا رنگ ایک چٹکی
پانی تین پاؤ
ترکیب:
سب سے پہلے آموں کو چھیل کر اس میں سے گٹھلیاں نکال کر اس کی باریک باریک قاشیں کاٹ لی جائیں تین پاؤ پانی میں سرکہ، مرخ رنگ گھول کر اس میں یہ قاشیں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں اور جب آپ دیکھیں کہ آم گل گئے ہیں تو آنچ ہلکی کرکے لکڑی کی ڈوئی سے دباکر پیس لیا جائے اور جب پانی تھوڑا رہ جائے تو چینی ڈال دیں اور جب چینی کا پانی خشک ہو جائے اور قوام گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر شیشے کی صاف بوتلوں میں بھر لیا جائے۔ نہایت عمدہ اور نفیس ترین و لذت سے بھر پور جام مینگو نوش فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba