Mongphali Wali Machli Tips in Urdu - Mongphali Wali Machli Totkay - Tip No. 6400

Urdu Totkay Mongphali Wali Machli مونگ پھلی والی مچھلی (Tip No. 6400) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Mongphali Wali Machli Recipe In Urdu

مونگ پھلی والی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6400

مونگ پھلی کو ر ات بھر کے لیے پانی میں بھگودیں۔صبح کو پانی نکال کر تازہ پانی ڈال کر10منٹ کے لیے اُبالیں ۔حسب ضرورت نمک شامل کرلیں۔
مونگ پھلی کے چھلکے الگ کرلیں اور ثابت مونگ پھلی الگ رکھ لیں۔
مچھلیوں کو دھولیں۔پین میں ڈیپ فرائینگ کیلئے تیل گرم کریں تیل گرم ہو جائے تو درمیانی آنچ پر مونگ پھلی تل لیں۔
مونگ پھلی سنہری اورCrispyہو جائے تو نکال کر پیپر ٹاول پر فالتو تیل جذب ہونے کے لیے رکھ دیں۔
اسی تیل میں مچھلی ڈال کر فرائی کریں۔سنہرارنگ ہو جائے تو نکال کر الگ رکھ لیں۔
پین میں ایک کھانے کا چمچہ تیل ڈالیں۔گرم ہو جائے تو چوپ کیا ہوا لہسن‘ہراپیاز اور سرخ مرچ ڈال کر فرائی کریں۔
خوشبو آنے لگے تو مونگ پھلی اور مچھلی شامل کردیں۔2منٹ تک مزید فرائی کرکے اُتارلیں Seasoningکرکے گرم گرم شروع کریں۔

More From Machli Ke Pakwan