Kharay Masalay Ki Sabziyan Tips in Urdu - Kharay Masalay Ki Sabziyan Totkay - Tip No. 1194

Urdu Totkay Kharay Masalay Ki Sabziyan کھڑے مصالحے کی سبزیاں (Tip No. 1194) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Vegetable Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kharay Masalay Ki Sabziyan Recipe In Urdu

کھڑے مصالحے کی سبزیاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1194

اجزا:
آلو دو عدد
مٹر کے دانے آدھا کپ
گاجریں تین عدد
شکر قندی ایک عدد
سرخ ٹماٹر میڈیم سائز چار عدد
پیاز ایک عدد بڑا
ادرک ایک ٹکڑا
سبز مرچیں چار عدد
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل ایک کپ
چینی ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
مٹر کے دانے آدھا چائے کا چمچ نمک ڈال کر ابال لیں اور چھلنی میں نتھار لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور تمام کٹی ہوئی سبزیاں الگ الگ تل لیں اور تیل نچوڑ کر مٹر کے دانوں کا ابلاہوا نمک والا پانی تلی ہوئی سبزیوں پہ چھڑک دیں ۔لیکن بہت تھوڑا تھوڑا اب کڑاہی میں صرف دو چائے کے چمچ پیسٹ اس تیل میں فرائی کر کے سنہری کر لیں۔ اب بھنی ہوئی پیسٹ میں پاؤڈر مصالحہ سرکہ اور ہری مرچیں شامل کر یں اور تمام تلی ہوئی سبزیاں آدھا کپ پانی اور کٹے ہوئے ٹماٹر شامل کر کے تمام چیزوں کو اتنا پکائیں کہ نرم بھی ہو جائیں اورمصالحہ بھی جذب کر لیں۔ آخر میں سرکے میں چینی ملا کر سبزیوں میں ڈال کر چمچ سے ملائیں اور کڑاہی کو آگ سے اتار لیں۔

More From Vegetable Dishes