Khuskh Matar Aur Carjet Soup Tips in Urdu - Khuskh Matar Aur Carjet Soup Totkay - Tip No. 946

Urdu Totkay Khuskh Matar Aur Carjet Soup مٹر اور کارجیٹ سوپ (Tip No. 946) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Khuskh Matar Aur Carjet Soup Recipe In Urdu

مٹر اور کارجیٹ سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 946

یہ مزیدار اور صحت بھر پور سوپ آپ کو سردیوں کے یخ بستہ دنوں میں گرم کر دے گا۔
اشیاء:
اجزاء:
پیلے خشک مٹر 2کپ تقریباََ دال کی طرح الگ
پیاز 1عدد درمیانہ باریک کترا ہوا
سورج مکھی کا تیل 1چائے کا چمچ
کارجیٹ 2عددباریک
چکن سٹاک 900ملی لیٹر تقریباََ پونے چار کپ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ پسی ہوئی
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
1مٹر کے دانے رات بھر کے لئے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں۔پھر نکال کر دوبارہ دھو لیں۔
2۔دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز اتنا پکائیں کہ نرم ہو جائے۔اب اس میں مٹھی بھر کارجیٹ چھوڑ کر باقی سب شامل کر لیں،اور تقریباََ 2سے 3منٹ پکائیں۔
3۔اس میں چکن سٹاک ،بھگے ہوئے مٹر اور ہلدی ڈال کر ابالیں ۔پھر آنچ ہلکی کر کے 30سے 40منٹ پکنے دیں یہاں تک کہ نرم ہوکر گُھلنے لگیں۔اس میں حسب ضرورت نمک مرچ شامل کر لیں۔
4۔جب سوپ تقریباََ تیار ہوجائے تو ایک الگ دیگچی میں پانی ابالیں اور کٹی ہوئی بقایا کار جیٹ کو ایک منٹ کے لئے پکائیں پھر پانی میں سے الگ کر لیں اور سوپ میں ڈال دیں۔
5۔گرم گرم نان یاروٹی کے ساتھ پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 174کیلوریز
کولیسٹرول *
چکنائی 2.14گرام
فائبر 3.43گرام
جاذب چکنائی 0.54گرام

More From Bachon Ke Soup