Gosht Kay Roll Tips in Urdu - Gosht Kay Roll Totkay - Tip No. 645

Urdu Totkay Gosht Kay Roll گوشت کے رول (Tip No. 645) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Snacks in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gosht Kay Roll Recipe In Urdu

گوشت کے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 645


اجزاء:
گوشت آدھ سیر
دار چینی پیسی ہوئی آدھ ٹی سپون
انڈے دوعدد
آلو آدھ پاؤ
مٹر آدھ پاؤ
ٹماٹر کا رس دوٹیبل سپون
سوکھی ڈبل روٹ کا چورا مناسب مقدار
نمک ،سرخ مرچ حسب ذائقہ
طریقہ:
گوشت کے ٹکڑے کو کاٹنے سے پہلے خوب گوددیں اور اس کو کھینچ کھینچ کر ایک مربح شکل کا بنائیں ۔اب دو چمچ گھی لے کر
د ار چینی ،کالی مرچ ،نمک ،سرخ مرچ ملا کر گوشت کے اوپر مل دیں ۔مٹر ابال لیں اور ذرا سا نمک اور ذرا سا گھی ملاکر ہاتھ
سے مسل لیں ۔آلو ابال لر پیس لیں ۔اب ایک صاف چکور کا کا غذ لیں ۔جس کی لمبائی چوڑائی گوشت کے برابرہو۔اس
میں گھی لگائیں اور مصالحہ لگا کر گوشت اس پر پھیلا دیں ۔اب اس پر آدھے حصے میں مٹر اور ٹماٹر کا رس ملا کر پھیلادیں۔
اور دوسری طرف پیسے ہوئے آؤوں میں نمک مرچ ڈال کر پھیلادیں ۔پھر گوشت کے مٹر والے حصے لے کر آلوؤوں
والے حصے کی طرح لپیٹ لیں۔دباکر ذرازور سے لپیٹیں تاکہ رول اچھا بنے ۔یہ رول ریفریجریٹر میں برف والے خانہ
میں رکھ دیں تاکہ سخت ہوجائے ایک گھنٹہ بعد نکالیں اور تیز چھری آدھ آنچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں اور انڈا اور ڈبل روٹی
کا چورالگا کر گھی میں تل کر سرخ کرلیں ہلکی آنچ پر سرخ کریں لذیذرول تیار ہیں ۔

More From Snacks