Mirch Aur Machli Tips in Urdu - Mirch Aur Machli Totkay

مرچ اور مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Mirch Aur Machli Recipe In Urdu

اشیاء:
مچھلی ایک کلو گرام
سرکہ دو چائے کے چمچے
نمک چائے کا چمچہ
میدہ دو چائے کے چمچے
ہری مرچ دو پیالی(لمبائی کے رخ کاٹ کر بیج نکال لیں)
تیل چار چائے کے چمچے
نمک ایک چٹکی
نمک ایک چائے کا چمچہ
سرکہ ایک چائے کا چمچہ
چینی ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
مچھلی اچھی طرح دھو لیں۔ میدہ ، نمک اور سرکہ (دو چمچے) لگا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔ تھوڑے پانی میں مچھلی ابال لیں۔ تیل گرم کر یں۔ اس میں نمک کی ایک چٹکی ڈال کر مچھلی تلیں۔پھر مرچیں ڈال دیں اور ایک منٹ تلیں۔ اس کے بعد نمک، سرکہ، چینی ڈال کر 2/1منٹ پکائیں اور پھر اتار کر ڈش میں سجا لیں۔

More From Machli Ke Pakwan - مزید