Moong Matar Chana With Achar Tips in Urdu - Moong Matar Chana With Achar Totkay - Tip No. 1902

Urdu Totkay Moong Matar Chana With Achar مونگ ،مٹر،چنا ودھ اچار (Tip No. 1902) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Moong Dal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Moong Matar Chana With Achar Recipe In Urdu

مونگ ،مٹر،چنا ودھ اچار کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1902

اجزاء:
کچی کیریاں 4۔5عدد
ثابت مونگ دال 25گرام
ادرک(کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے
سرخ مرچ پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کا چمچہ
رائی پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
ریفائنڈ آئل 200گرام
نمک حسب ذائقہ
سفید چنا 25گرام
پیلے مٹر 25گرام
رجمہ 25 گرام
سونف ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
ہنگ دو چٹکی
ترکیب:
تمام دالوں کو دھو کر 4۔5گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔ پانی نتھار لیں۔ ایک ککُر میں کپ پانی ڈالیں۔ اس میں ہلدی ،ادرک (کٹی ہوئی)، سرخ مرچ پاؤڈر، رائی پاؤڈر، نمک، پیلے مٹر ،رجمہ ،سونف اور دالیں ڈال کر اس وقت تک پکائیں کہ ایک سیٹی بج جائے( اس بات کا دھیان رہے کہ دالیں زیاد ہ نم نہ ہونے پائیں) ٹھنڈی ہونے پر دالوں کو پھیلا دیں اور انہیں خشک ہونے دیں۔ کیریوں کا چھلکا اتار کر انہیں کدو کش کر لیں۔ تیل گرم کر یں ۔ ہینگ ڈال کر دالوں کو ہلکا سا فرائی کر لیں۔ چولہے پر سے اتار لیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر کدو کش کی ہوئی کیریاں اور مصالحے ملا دیں۔ ایک مرتبان میں بھر لیں ۔تیل کی مقدار اتنی ہونی چاہئے کہ تمام اشیاء رس میں ڈوبی رہیں۔

More From Moong Dal