Mutton Kabab Makhni Tips in Urdu - Mutton Kabab Makhni Totkay

مٹن کباب مکھنی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Mutton Kabab Makhni Recipe In Urdu

اشیاء:
مٹن کا گوشت ایک کلو(بون لیس لے کر مشین سے قیمہ کر لیں)
پسا ہوا گرم مصالحہ ڈیڑھ ٹی سپون
کٹی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ سپون
پسی ہوئی ہری مرچ دو کھانے کے چمچ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
پیاز پسی ہوئی ایک بڑا کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پسا ہوا لہسن ادرک ڈیڑھ ٹی سپون
پسا ہوا سفید زیرہ دوٹی سپون
زردے کا رنگ چوتھائی ٹی سپون
ترکیب:
1۔قیمے میں پسی ہوئی پیاز، نمک، مرچ ، گرم مصالحہ، زردے کا رنگ ، سفید زیرہ ، کُٹی ہوئی سرخ مرچ، ہری پسی ہوئی مرچ، لہسن اور ادرک ڈال کر خوب ملائیں اور تقریباًایک گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں۔
2۔ایک گھنٹے کے بعد اس میں مکھن کا ایک بڑا چمچ ملائیں اور پھر خوب مکس کر یں اور لمبے لمبے سیخ کباب بناکر سیخوں پر بھول لیں۔ نان اور رائتے کے ساتھ سرو کر یں۔ مزیدار چکن سیخ کباب مکھنی تیار ہیں۔

More From Gosht Aur Beef - مزید