Onion Beef Tips in Urdu - Onion Beef Totkay - Tip No. 1874

Urdu Totkay Onion Beef اونین بیف (Tip No. 1874) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Onion Beef Recipe In Urdu

اونین بیف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1874

اشیاء:
گوشت ڈیڑھ کلو
پیاز دو عدد
چینی دو چمچ
تیل یا گھی چار چمچ
سویا سوس تین چمچ
مرچوں کی چٹنی آدھ چمچ
ادرک پسا ہوا آدھا چمچ
کارن فلور دو چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گائے کے گوشت کے ڈیڑھ ڈیڑھ انچ لمبے پارچے بنائیں۔ پیاز بڑا باریک کتریں کارن فلور (مکئی کے آٹے ) اور تمام چٹ پٹے مصالوں کا آمیزہ بنائیں گوشت کے پارچوں کو اس میں شامل کر دیں اور انگلیوں کے ساتھ گوشت میں رچائیں۔ یہ مصالحے دس سے تیس منٹ تک اس میں رچنے دیں ۔ پھر بڑے فرائی پین میں آئل بگھار یں جب بہت گرم ہوجائے تو باریک کترا ہوا پیاز اس میں چھوڑ کر دو منٹ تیز آگ پر فرائی کر یں اور پھر اسے پین میں ایک طرف رکھ دیں اور گوشت آمیزے کے ساتھ فرائی پین کے عین وسط میں ڈال دیں ۔ ڈیڑھ منٹ تیز آگ پر فرائی کر یں اور پھر اسے فرائی پین میں ایک طرف کر دیں اور پیاز اس کے ساتھ ملا کر تین چار منٹ بھونیں۔ ایک پلیٹ میں انڈیل لیں اور پیش کر یں۔

More From Chinese Beef Or Meat