Kaleji Kay Pan Cake Tips in Urdu - Kaleji Kay Pan Cake Totkay - Tip No. 2611

Urdu Totkay Kaleji Kay Pan Cake کلیجی کے پین کیک (Tip No. 2611) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kaleji Kay Pan Cake Recipe In Urdu

کلیجی کے پین کیک کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2611

اشیاء:
مرغ کی کلیجی 20عدد(چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں)
ہری پیاز ایک عدد
پنیر پیالی(باریک کا ٹ لیں)
نمک دو چٹکی
کالی مرچ دو چٹکی
مکھن دو چائے کے چمچے
میدہ دو پیالی
دودھ پیالی
تیل دو چمچے
ترکیب:
مکھن گرم کر کے کلیجی ڈال دیں۔ اس میں تھوڑا پانی، ہری پیاز، نمک اور مرچ ملائیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اتار کر پنیر ملا دیں۔ میدے میں دودھ ڈال کر خوب پھینٹیں۔ پھینٹتے ہوئے پانی کا چھینٹا دیتے جائیں۔ فرائنگ پین کو چکنا کر یں۔ اس میں تھوڑا سا آمیزہ ڈال کر ہلائیں۔ ہلکی آنچ پر رکھیں اور ایک طرف سے ہی پکائیں۔ چھوٹی روٹی کی طرح بنا کر اتار لیں۔ تمام کیک اسی طرح بنائیں اب ان کے اندر کلیجی کا قیمہ رکھ کر ان کو رول کر دیں۔ پھر دوبارہ توے یا فرائنگ پین میں ڈال کر گرم کر یں، اور گرم گرم پیش کر یں۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding