Shakarkandi Ki Poorian Tips in Urdu - Shakarkandi Ki Poorian Totkay - Tip No. 2835

Urdu Totkay Shakarkandi Ki Poorian شکر قندی کی پوریاں (Tip No. 2835) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakistani Cuisine in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shakarkandi Ki Poorian Recipe In Urdu

شکر قندی کی پوریاں کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2835

اشیاء:
شکر قندی ایک کلو
میدہ کلو
دودھ حسب ضرورت
الائچی خورد 5عدد
چینی حسب پسند
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
شکر قندی کو پانی میں ابال لیجئے۔ ابالنے کے بعد چھیل کر اور ریشہ الگ کر کے ہاتھوں سے مل مل کر میدے میں شامل کر دیجئے۔ ساتھ ساتھ اندازے سے چینی بھی ملاتے جائیے اور الائچی کے دانے بھی پیس کرملا دیجئے۔ تھوڑا سا گھی اور حسب ضرورت دودھ شامل کر کے میدے اور شکر قندی کے مرکب کو سخت آٹے کی طرح گوندھیے اور پھر ان کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر بیلن سے پوریاں بیل لیجئے۔ ایک کڑاہی یا فرائی پین میں گھی گرم کر کے کڑ کڑائیے اور اس میں پوریاں ڈال کر تلتے جائیے۔ شکر قندی کی لذیذ پوریاں تیار ہیں۔

More From Pakistani Cuisine