Aachar Gosht Tips in Urdu - Aachar Gosht Totkay - Tip No. 1253

Urdu Totkay Aachar Gosht اچار گوشت (Tip No. 1253) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Achari Mutton, Achari Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aachar Gosht Recipe In Urdu

اچار گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1253

اشیاء:
گوشت آدھا کلو گرام
پیاز دو عدد(درمیانہ سائز)
دہی ایک پیالی
ادرک ایک ٹی سپون(پسی ہوئی)
لہسن ایک ٹی سپون
دھنیا دو ٹی سپون
سرخ مرچ ایک ٹی سپون(پسی ہوئی)
ہلدی آدھاٹی سپون
سبز مرچ چھ عدد(درمیانہ سائز)
میتھی دانہ آدھاٹی سپون
کلونجی ایک ٹی سپون
سفید زیرہ دو ٹی سپون
لیموں کا عرق ایک ٹی سپون
تیل ایک پیالی
ترکیب:
گوشت میں تمام مصالحہ جات دہی ادرک اور لہسن ملا کر تقریباََ ایک گھنٹہ تک کے لئے پڑارہنے دیں ۔ اس کے بعد ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز کو اچھی طرح سے سرخ کر لیا جائے اور پھر گوشت ڈال دیا جائے اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب گوشت گل جائے اور تیل الگ ہونے لگے تو مصالحہ بھری ہوئی مرچیں ایک فرائی پین میں ڈال کر ہلکی فرائی کر کے گوشت میں ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ دس سے پندرہ منٹ کے اندر نہایت ہی عمدہ لذیذ تریب اور ذائقے سے بھر پور اچار گوشت تیار ہو چکا ہے۔ مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Achari Mutton, Achari Beef