Sawaiyon Ka Pulao Tips in Urdu - Sawaiyon Ka Pulao Totkay - Tip No. 7156

Urdu Totkay Sawaiyon Ka Pulao سویوں کا پلاؤ (Tip No. 7156) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pulao Pilaf in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sawaiyon Ka Pulao Recipe In Urdu

سویوں کا پلاؤ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7156

بغیر ہڈی کے چکن کی چھوٹی بوٹیاں کر لیں،گاجر اور فرنچ بینز کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر لیں۔لہسن،ناریل،زیرہ،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ملا کر باریک پیس لیں۔چکن پاؤڈر کو ایک پیالی پانی میں اُبال کر یخنی تیار کر لیں۔
سویوں کے چھوٹے ٹکڑے کرکے ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں ہلکا سا فرائی کرکے رکھ لیں۔
پین میں کوکنگ آئل میں گرم مصالحہ ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں پھر باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کر لیں اور اس میں ناریل کی چٹنی،نمک،لال مرچ،ہلدی اور چکن ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
جب چکن اپنے ہی پانی میں گلنے پر آ جائے تو اس میں گاجر اور مٹر ڈال کر بھونیں اور تیار کی ہوئی یخنی ڈال دیں۔
یخنی کو اُبال آ جائے تو اس میں بھون کر رکھی ہوئی سویاں ڈالیں اور اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔
پانی خشک ہونے پر اسے ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
اس آسان اور جھٹ پٹ بننے والی ڈش کو دم سے اُتارتے ہی فوراً کھانا شروع کریں ورنہ سویاں آپس میں چپکنے لگے گی۔

More From Pulao Pilaf