Rai Paste Aur Machli Tips in Urdu - Rai Paste Aur Machli Totkay - Tip No. 1755

Urdu Totkay Rai Paste Aur Machli رائی پیسٹ اور مچھلی (Tip No. 1755) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Machli Ke Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Rai Paste Aur Machli Recipe In Urdu

رائی پیسٹ اور مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1755

اجزاء:
مچھلی 100گرام
لیموں کا رس ایک لیموں کا
نمک چائے کا چمچ
خالص تیل تین چائے کا چمچ
پیاز دو عدد
ادرک ایک سینٹی میٹر ٹکڑا
لہسن کی پوتھیاں دو عدد
ہری مرچیں دو عدد
رائی ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر چائے کا چمچ
ہرے دھنیے کے پتے مٹھی بھر
ترکیب:
مچھلی کو چار حصوں میں کاٹ لیں۔ اچھی طرح دھو کر لیموں کا رس اور نمک لگا کر 15منٹ تک پڑا رہنے دیں۔ پھر بہت تھوڑا آئل ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔ (یہ آئل الگ سے ہے)۔ پیاز، ادرک، لہسن اور ہری مر چو ں کو اچھی طرح کاٹ لیں۔ رائی کو گرائنڈ کر کے پیسٹ بنا لیں۔ کڑ اہی میں دو چائے کے چمچ تیل گرم کر کے پیاز ڈالیں اور دو منٹ چمچ سے ہلاتے ہوئے فرائی کر یں۔ پھر اس میں ادرک کی پیسٹ ڈال کر مزید دو منٹ تک پکائیں ۔ایک کپ پانی ڈال کر ہلدی اور رائی کی پیسٹ بھی شامل کر لیں۔ جب یہ اُبلنے لگیں تو مچھلی تھوڑا سا نمک اور ہرے دھنیے کے پتے ڈال دیں۔ دو منٹ تک اور بوائل کر یں۔ آخر میں باقی بچا ایک چائے کا چمچ تیل ڈالیں اور پھر چولہے سے اتار لیں۔ گرم گرم پیش کر یں۔

More From Machli Ke Pakwan