Red Cook Date Tips in Urdu - Red Cook Date Totkay - Tip No. 1966

Urdu Totkay Red Cook Date ریڈ ککڈیٹ (Tip No. 1966) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Beef Or Meat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Red Cook Date Recipe In Urdu

ریڈ ککڈیٹ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1966

اجزاء:
گوشت 1.75کلو گرام
پیاز(سکالئین ) 25گرام
سوئی سوس 50ملی لیٹر
راک شوگر 100گرام
ویجی ٹیبل یا پی نٹ آئل 1.5لیٹر
چربی 25گرام
پالک کا ساگ یا پتوں والی کوئی دوسری سبزی 250گرام
ادرک 15گرام
نمک 25گرام
سرکہ 50ملی لیٹر
ایم ایس جی پانچ گرام
تھوڑا سا ٹھنڈا پانی
ترکیب تیاری:
گوشت کو صاف کر یں۔ دھو دھا کر کچن پیپر سے خشک کر لیں۔ اس برش سے سوئی سوس لگائیں۔ پیاز اور ادرک کو بھاری چاقو کے پھل سے ریزہ ریزہ کر یں۔ پالک کے ساگ کو بہتے ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔
پکانے کی ترکیب:
پین کو تیز آگ پر رکھیں۔ اس میں تیل ڈال دیں ۔ جب وہ جوش کھانے لگے تو اس میں گوشت ڈال دیں۔ ڈیپ فرائی کر یں گوشت ہلکا براؤن ہو جائے۔ تیل سے نکال لیں اس پر چاقو سے گہرے کر س کر اس نشان (*) لگائیں ۔ پکانے کے برتن کیسرول کے اندر تہہ میں گوشت کی ہڈی رکھ دیں۔ ٹھنڈا پانی ، پیاز ، ادرک، نمک، سوئی سوس ، راک شوگر سرکہ، دھیمی آگ پر رکھ کر جوش دلائیں۔ ابلنے سے جو جھاگ آئے اسے اتارتے جائیں۔ آگ دھیمی کر دیں۔ ابلنے دیں یہاں تک کہ گوشت پک جائے۔ گوشت کو ڈش میں نکال لیں ۔ بچی ہوئی یخنی پکائیں جب وہ گاڑھی ہو جائے تو پکے ہوئے گوشت پر ڈال دیں پین کو تیز آگ پر رکھیں۔ چربی اس میں ڈال کر جوش دلائیں۔ پالک حسب ذائقہ نمک، بقایا سرکہ اور ایم ایس جی ڈال کر سٹر فرائی کر یں۔ جب پک جائے تو پالک کو گوشت ارد گر د لگا دیں۔ سجاوٹ کے طور پر۔

More From Chinese Beef Or Meat