Schezwan Fried Rice Tips in Urdu - Schezwan Fried Rice Totkay - Tip No. 6633

Urdu Totkay Schezwan Fried Rice شیزوان فرائیڈ رائس (Tip No. 6633) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Schezwan Fried Rice Recipe In Urdu

شیزوان فرائیڈ رائس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6633

چکن کی بوٹیوں کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں پھر انھیں نمک،ادرک لہسن اور لال مرچ سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔پھر کارن فلار اور میدے میں فوڈ کلر شامل کرکے چکن کو اس میں رول کر لیں۔
نان اسٹک فرائنگ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چکن کو تیز آنچ پر فرائی کریں پھر ڈھک کر درمیانی آنچ پر چار سے پانچ منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔
شیزوان ساس بنانے کے لئے کشمیری مرچوں کو کاٹ کر ایک پیالی پانی میں ابال لیں اور ٹھنڈی کرکے لہسن کے جوؤں کے ساتھ بلینڈر میں پیس کر اس میں نمک شامل کر دیں۔
باریک کٹی ہوئی بندگوبھی،ہری پیاز،گاجر اور شملہ مرچ کو ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں تیز آنچ پر فرائی کریں۔
پھر اس میں فرائی کی ہوئی چکن اور حسب پسند شیزوان ساس ڈال کر ملائیں اور آخر میں اس میں(پہلے سے ابال کر رکھے ہوئے)چاول ڈال کر ملائیں،اور اچھی طرح گرم ہونے پر چولہے سے اتار لیں۔

More From Biryani, Rice, Chawal