Haray Masalay Ki Qabooli Tips in Urdu - Haray Masalay Ki Qabooli Totkay - Tip No. 7155

Urdu Totkay Haray Masalay Ki Qabooli ہرے مصالحے کی قبولی (Tip No. 7155) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani, Rice, Chawal in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Haray Masalay Ki Qabooli Recipe In Urdu

ہرے مصالحے کی قبولی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7155

چنوں کو صاف دھو کر گرم پانی میں بھگو کر رکھیں پھر اُبال کر گلا لیں۔
جب چنے گلنے کے قریب آ جائے تو اس میں ایک باریک کٹی ہوئی پیاز،ثابت گرم مصالحہ اور چکن پاؤڈر شامل کر دیں (اگر پانی کم ہو تو مزید پانی بھی شامل کر دیں،چاولوں کے لئے ڈھائی پیالی یخنی درکار ہوں گی)۔
چاولوں کو دھو کر بھگو کر رکھ دیں،کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
اس دوران دھنیا،زیرہ بھون کر پیس لیں،پھر اس میں لہسن،ہری مرچیں،ہرا دھنیا،پودینہ،دہی اور کھیرا (چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کیا ہوا) ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
اس ہرے مصالحے کے مکسچر کو فرائی کی ہوئی پیاز میں ڈال کر بھونیں۔
پھر اس میں اُبلے ہوئے چنے اور چاول ڈال کر بھونیں۔
تیل علیحدہ ہونے پر اس میں یخنی،کالی مرچ اور نمک ڈال کر ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
پانی خشک ہونے پر آ جائے تو آنچ ہلکی کرکے آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
تازہ بنے ہوئے کچومر اور اچار کے ساتھ اس قبولی کا مزہ لیں۔

More From Biryani, Rice, Chawal