Shab Daig Tips in Urdu - Shab Daig Totkay - Tip No. 3492

Urdu Totkay Shab Daig شب دیگ (Tip No. 3492) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shab Daig Recipe In Urdu

شب دیگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3492

اشیاء:
گائے یا بکری کا گوشت دو کلو
پیاز ایک کلو
کھٹا دہی آدھا کلو
لونگ ایک ماشہ
جاوتری دو ماشہ
بالائی آدھا پاؤ
شلجم دو کلو
گھی تین پاؤ
الائچی خورد آدھی چھٹانک
دار چینی دو ماشہ
بادام شیریں آدھا پاؤ
ترکیب:
پیاز کتر کر گھی میں تلئے۔ جب سرخ ہو جائے تو نچوڑ کے نکال لیجئے اور جب وہ ا لگ کے سخت ہو جائے تو ہاتھ سے مل ڈالئے اور دہی میں ملا دیجئے۔ شلجم چھیل ڈالئے مگر ثابت رکھئے ٹکڑے نہ کیجئے۔ پھر کانٹے سے کونچ کر ابال ڈالئے۔ جب ذرا گل جائیں تو نکال کر گھی میں ہلکا تل لیجئے مگر وہ سرخ نہ ہوں زردر ہیں ۔ اب گرم مصالحہ کوٹ لیجئے اور اسے ایک کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیجئے۔ گوشت صاف کر کے تقریباً تین تین چھٹانک کی بوٹیاں کیجئے۔ اب دہی وغیرہ ڈال دیجئے اور لہسن ادرک کچل کر ان کا عرق بھی ڈال دیجئے۔ گرم مصالحہ کی پوٹلی ڈال کر اسی گھی میں جس میں شلجم اور پیا زتلی تھی گوشت ڈال کر چڑھا دیجئے۔ ادھ کچرا ہو جائے تو بھون لیجئے۔ سرخی آجانے پر شلجم ڈالئے اور بادام پیس کر اور بالائی بھی چھان کر ڈال دیجئے زعفران چونی بھر کیوڑے اور گلا ب میں حل کر کے ڈالیے۔ اب تھوڑا سا پانی ڈال دیجئے اور دیگچی کا منہ آٹے سے بند کر کے دھیمی آنچ پر رکھ دیجئے اور اس پرپتھر رکھ دیجئے۔ پانی دیتے رہیے کہ جلنے نہ پائے۔ چار گھنٹے تک دم پر رکھئے آنچ ہلکی رہے۔ سالن چار گھنٹے بعد تیار ہو جائے گا۔ بھاپ نہ نکلنے پائے۔ خمیری روٹی کے ساتھ بہت مزے کا لگتا ہے۔

More From Gosht Aur Beef