Shahi Cheese Mutton Chops Tips in Urdu - Shahi Cheese Mutton Chops Totkay - Tip No. 7535

Urdu Totkay Shahi Cheese Mutton Chops شاہی چیز مٹن چوپس (Tip No. 7535) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Chaap, Beef Chaap, Fried Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shahi Cheese Mutton Chops Recipe In Urdu

شاہی چیز مٹن چوپس کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 7535

دودھ‘ مٹن چوپس‘ اور پیاز ملا کر چولہے پر رکھ دیں۔
اُبال آنے کے بعد ڈھک کر 30 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
یہاں تک کہ گوشت سے ہڈیاں الگ ہو جائیں اور پانی خشک ہو جائے۔
اس کے بعد گوشت کو ہڈیوں سے الگ کر کے میش کر کے ایک طرف رکھ دیں۔
12 سینے کی ہڈیوں کو نکالیں اور باقی ہڈیوں کو الگ کر دیں اور سینے کی ہڈیوں سے اوپر کے جوڑ کو نکال دیں۔
اس کے بعد گوشت‘ آلو‘ مرچیں‘ دھنیا‘ لیموں کا رس‘ گرم مصالحہ پاؤڈر‘ پنیر اور نمک کو ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اس کے بعد 12 حصوں میں تقسیم کر لیں۔
اس کے بعد ہر حصے کو سینے کی ہڈیوں کے اوپر بیضوی شکل میں بنا لیں۔تقریباً 3 سینٹی میٹر کا حصہ خالی چھوڑ دیں۔اسی طرح چوپ تیار کر لیں۔
اس کے بعد ہر چوپ کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اس کے بعد بریڈ کرمبز لگائیں۔
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے درمیانی آنچ پر ان چوپس کو فرائی کر لیں۔اور ہر طرف سے سنہرا کر لیں۔
پودینہ کی چٹنی یا ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

More From Mutton Chaap, Beef Chaap, Fried Gosht