Beef Stew Tips in Urdu - Beef Stew Totkay - Tip No. 6638

Urdu Totkay Beef Stew بیف اسٹو (Tip No. 6638) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Beef Stew Recipe In Urdu

بیف اسٹو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6638

گوشت کو صاف دھو کر پیالے میں رکھیں اور اس میں چوپ کی ہوئی پیاز،ٹماٹر،کچلا ہوا ادرک لہسن،ثابت لال مرچیں اور کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں الائچی ،دار چینی،لونگ،کالی مرچ اور کٹی ہوئی مرچیں ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں۔
پھر اس میں پھینٹا ہوا دہی ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں اور مصالحہ ملا ہوا گوشت شامل کر دیں۔
تین سے چار منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں پھر آنچ ہلکی کرکے اتنی دیر پکائیں کہ گوشت مکمل طور پر گل جائے۔
آخر میں اسٹو کو اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ ہو جائے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht