Shaljam Kay Kabab Tips in Urdu - Shaljam Kay Kabab Totkay - Tip No. 1556

Urdu Totkay Shaljam Kay Kabab شلجم کے کباب (Tip No. 1556) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cutlus Aue Kebab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Shaljam Kay Kabab Recipe In Urdu

شلجم کے کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1556

اشیاء:
سفید شلجم ایک کلو پھیل کر ابال لیں
چنے کی دال آ دھی پیالی ابال لیں
چھلے ہوئے لہسن کے جوئے چھ عدد
ادرک چھوٹا سا ٹکڑا
ثابت لال مرچ (بھون لیں) چھ عدد
ثابت کالی مرچ آٹھ عدد
ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
ڈبل روٹی توس دو عدد
انڈا ایک عدد
تیل ایک پیالی
کبابوں میں بھرنے والا مصالحہ:
پودینہ ایک گٹھلی
ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
ادرک چھوٹا سا ٹکڑا باریک کٹا ہوا
ہری مرچ دو عدد، باریک کٹی ہوئی
پیاز چھوٹی ڈالی ایک عدد آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی
ترکیب:
سب سے پہلے شلجم کو چھیل کر دھو لیں اب اسے ہلکی آنچ پر ابال لیں جب شلجم گل جائیں تو پانی سے نکال کر کانٹے سے بھرتہ بنا لیں پھر چھلنی میں رکھ کر دبا دباکرشلجم کا پانی نکال لیں اس کے بعد دال میں سارے مصالحے ڈال کر اچھی طرح ابال لیں جب دال گل جائے تو دال کو باریک پیس لیں پھر شلجم اور دال ملا کر گوندھ لیں ساتھ میں کارن فلور اور انڈا بھی ملا دیں پھر گیلے ہاتھ کر کے کباب بنا لیں ہرا مصالحہ باریک کاٹ کر ساتھ میں ملا دیں یا اندر بھر کر کباب بنا لیں آپ کی مرضی پر ہے اسے ہلکی آنچ میں کم گھی میں فرائی کر لیں تو شلجم کے ذائقہ دار کباب خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بی کھلائیں۔

More From Cutlus Aue Kebab