Turkish Potato Kofta Tips in Urdu - Turkish Potato Kofta Totkay - Tip No. 6677

Urdu Totkay Turkish Potato Kofta ٹرکش پوٹیٹو کوفتہ (Tip No. 6677) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Turkish Potato Kofta Recipe In Urdu

ٹرکش پوٹیٹو کوفتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6677

صاف دھو کر خشک کئے ہوئے قیمے میں نمک،لہسن،پیاز،لال مرچ،زیرہ،کالی مرچ،انڈا،ڈبل روٹی کا چورا اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح پانچ سے سات منٹ تک ملا لیں۔
پھر اس مکسچر سے لمبوترے سے کوفتے بنا کررکھ لیں،آلوؤں کو چھیل کر موٹے سلائسز کاٹ لیں اور انھیں کوکنگ آئل میں ہلکے سنہری فرائی کر لیں۔
کوفتوں کو دو سے تین کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چار سے پانچ منٹ فرائی کرکے نکال لیں۔
ٹماٹر کا ساس بنانے کے لئے ایک کھانے کے چمچ مکھن میں ایک کھانے کا چمچ میدہ اور ایک چائے کا چمچ کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر بھونیں، پھر اس میں آدھی پیالی چکن کی یخنی اور آدھی پیالی ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر ملائیں اور ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں،نمک ملا کر چولہے سے اتار لیں۔
 چکنی کی ہوئی بیکنگ ڈش میں کوفتوں کو آلو کے سلائسز اور لمبائی میں کٹی ہوئی ہری مرچوں کے ساتھ لگائیں۔
پھر اس کے اوپر ٹماٹر کا ساس ڈال کر 180Cپر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کریں۔آخر میں کش کیا ہوا چیز ڈال کر پانچ سے سات منٹ کے لئے گرل کر لیں۔

More From Kebab, Liver, Kofta Aur Tikka